ڈربی ۔ 14 اگست (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور ڈربی شائر کے مابین تین روزہ ٹور میچ ڈرا ہوگیا۔ ڈربی میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز 327 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ کیرن پاﺅل نے سنچری بنائی جبکہ روسٹن چیز 60 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ 574 رنز کے تعاقب میں ڈربی شائر نے کھیل کے اختتام پر …
ویسٹ انڈیز اور ڈربی شائر کے مابین تین روزہ ٹور میچ ڈرا ہو گیا
ڈربی ۔ 14 اگست (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور ڈربی شائر کے مابین تین روزہ ٹور میچ ڈرا ہوگیا۔ ڈربی میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز 327 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ کیرن پاﺅل نے سنچری بنائی جبکہ روسٹن چیز 60 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ 574 رنز کے تعاقب میں ڈربی شائر نے کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنائے۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز 427 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں ڈربی شائر نے 181 رنز بنائے تھے۔








