اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):سرمایہ کاری کے فروغ اور پالیسیوں میں شفافیت کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ کا آغاز پیر کوہوگیا ہے۔ ورکشاپ کا انعقاد بورڈ آف انویسٹمنٹ انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے اشتراک سے کیا گیا۔افتتاحی سیشن سے علی سرفراز حسین،جمیل احمد قریشی، کلاؤڈیا لوکیٹلی اور کوان ژاؤ نے خطاب کیا۔ مقررین نے سرمایہ کاری کے فروغ، مؤثر پالیسی سازی اور بین الاقوامی تعاون کی …
سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق دو روزہ ورکشاپ کا آغاز

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):سرمایہ کاری کے فروغ اور پالیسیوں میں شفافیت کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ کا آغاز پیر کوہوگیا ہے۔ ورکشاپ کا انعقاد بورڈ آف انویسٹمنٹ انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے اشتراک سے کیا گیا۔افتتاحی سیشن سے علی سرفراز حسین،جمیل احمد قریشی، کلاؤڈیا لوکیٹلی اور کوان ژاؤ نے خطاب کیا۔ مقررین نے سرمایہ کاری کے فروغ، مؤثر پالیسی سازی اور بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ورکشاپ کے شرکاء کو سرمایہ کاری کے عالمی بہترین طریقہ کار، پالیسی اصلاحات اور شفافیت کے فروغ سے متعلق موضوعات پر آگاہی فراہم کی گئی۔ ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ سرمایہ کاری کے عمل کو مؤثر اور کاروبار دوست بنانے کے لیے ادارہ جاتی صلاحیتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔
بورڈ آف انویسٹمنٹ کے مطابق یہ ورکشاپ پاکستان کے سرمایہ کاری ماحول کو مزید سازگار اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ ادارے کا مقصد ایک ایسا نظام تشکیل دینا ہے جو سرمایہ کاروں کو سہولت، شفافیت اور اعتماد فراہم کرے۔
سیکرٹری بورڈ آ ف انویسٹمنٹ جمیل احمد قریشی نے اس موقع پر کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ ملک میں سرمایہ کار دوست، شفاف اور پائیدار سرمایہ کاری کے نظام کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی شراکت داروں کے تعاون سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔








