نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ، سرے نے سسکس کو 17 رنز سے ہرا دیا، فنچ کی سنچری

لندن ۔ 14 اگست (اے پی پی) نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ، سرے نے ایرن فنچ کی شاندار سنچری کی بدولت سسکس کو 17 رنز سے ہرا دیا۔ فنچ نے 114 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تفصیلات کے مطابق ساﺅتھ گروپ کے میچ میں سرے کاﺅنٹی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ ایرن فنچ نے طوفانی بیٹنگ کا …

لندن ۔ 14 اگست (اے پی پی) نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ، سرے نے ایرن فنچ کی شاندار سنچری کی بدولت سسکس کو 17 رنز سے ہرا دیا۔ فنچ نے 114 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تفصیلات کے مطابق ساﺅتھ گروپ کے میچ میں سرے کاﺅنٹی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ ایرن فنچ نے طوفانی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 64 گیندوں پر 114 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں سات چھکے شامل تھے، جیسن رائے 50 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ سسکس کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور اس نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ کرس نیش 53 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ گراتھ بیٹی نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ ایرن فنچ کو مرد میدان قرار دیا گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply