ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق 30 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1364 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.35فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری …

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق 30 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1364 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.35فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1369 روپے ریکارڈ کی گئی تھی ۔

اسی طرح 30 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1441 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1441 روپے تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق 30 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1345،روالپنڈی 1346 روپے، گوجرانوالہ1400، سیالکوٹ1350، لاہور1406،فیصل آباد 1380،سرگودہا1360،ملتان1378،بہاولپور1407،پشاور1334 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1300 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح 30 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1369،حیدرآباد 1427،سکھر1500،لاڑکانہ1407،کوئٹہ1500 اورخضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1443 روپے ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں