ملک میں سونے کی قیمت میں 1,300 روپے اضافہ،فی تولہ 4 لاکھ 23 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا،رپورٹ

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 23 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 23 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے ۔ 24 قیراط سونے کے …

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 23 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 23 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے ۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت کی بھی 1,115 روپے اضافے کے بعد 362,278 روپے سے بڑھ کر 363,393 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 332,100 روپے سے بڑھ کر 333,122 روپے ہوگئی۔

 

مزید خبریں