پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کا روباری ہفتہ کے آغاز پر تیزی کا رحجان،100 انڈیکس162803.15 پوائنٹس پر بند

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیرکوکاروباری ہفتہ کے آغاز پر تیزی کا رحجان رہااورکے ایس ای100 انڈیکس 1171.42 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 162803.15 پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر 486 کمپنیوں کے 949.35 ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 47.58ارب روپے تھی،262 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،176کی قیمتوں میں کمی اور48 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کے ایس ای30 انڈیکس …

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیرکوکاروباری ہفتہ کے آغاز پر تیزی کا رحجان رہااورکے ایس ای100 انڈیکس 1171.42 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 162803.15 پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر 486 کمپنیوں کے 949.35 ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 47.58ارب روپے تھی،262 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،176کی قیمتوں میں کمی اور48 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کے ایس ای30 انڈیکس 120.05 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 49497.34 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1818.74 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 234519.02 پوائنٹس پر بندہوا۔فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 15.34ارب روپے کے سودے طے پائے،گزشتہ روزحیسکول پٹرولیم کے 119510564حصص،بینک آف پنجاب 81169325 حصص اورورلڈکال ٹیلی کا م کے 44134622حصص کا لین دین ہوا۔

واصل موبیلیٹی مضاربہ،فرسٹ پنجاب مضاربہ اورفرسٹ فیڈیلیٹی لیزنگ مضاربہ سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہیں۔

 

مزید خبریں