بہترین قدرتی وسائل، موسمیاتی اور حیاتیاتی تنوع کا حامل پاکستان زرعی پیداوار حاصل کرنے والا دنیا کا آٹھواں بڑا ملک ہے،تجزیہ کار امجد محمود

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) بہترین قدرتی وسائل، موسمیاتی اور حیاتیاتی تنوع کے باعث پاکستان زرعی پیداوار حاصل کرنے والا دنیا کا آٹھواں بڑا ملک ہے۔ معروف اقتصادی و زرعی تجزیہ کار امجد محمود نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان مٹر پیدا کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جبکہ آڑو کی پیداوار کے حوالے سے پاکستان کا شمار چھٹے بڑے ملک کے طور …

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) بہترین قدرتی وسائل، موسمیاتی اور حیاتیاتی تنوع کے باعث پاکستان زرعی پیداوار حاصل کرنے والا دنیا کا آٹھواں بڑا ملک ہے۔ معروف اقتصادی و زرعی تجزیہ کار امجد محمود نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان مٹر پیدا کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جبکہ آڑو کی پیداوار کے حوالے سے پاکستان کا شمار چھٹے بڑے ملک کے طور پر ہوتا ہے۔ اسی طرح پاکستان کپاس، چاول اور آم پیداکرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے اور گنے اور کھجور کی پیداوار کے حوالے سے پاکستان کا شمار پانچویں بڑے ملک کے طور پر ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کینوں کی پیداوار حاصل کرنے والا چھٹا اور گندم اور پیاز پیدا کرنے والا دنیا کا ساتواں بڑا ملک ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی اور زائد پیداوار کے حامل بیجوں کے استعمال کے فروغ سے شعبی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے جس سے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

Leave a Reply