واشنگٹن ۔ 15 اگست (اے پی پی) امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جو کو ئی بھی شارلٹزول میں نسل پرستی پر مبنی تشدد میں ملوث ہوا اسے کٹہرے میں آنا پڑے گا۔ امریکا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست ورجینیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے سفید فاموں بالا دستی کی حمایت میں ریلی کی مذمت کی جس کے نتیجہ تشدد اور ہلاکتوں کی صورت میں …
امریکہ میں نسل پرستی اور تعصب کی کوئی جگہ نہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 15 اگست (اے پی پی) امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جو کو ئی بھی شارلٹزول میں نسل پرستی پر مبنی تشدد میں ملوث ہوا اسے کٹہرے میں آنا پڑے گا۔ امریکا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست ورجینیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے سفید فاموں بالا دستی کی حمایت میں ریلی کی مذمت کی جس کے نتیجہ تشدد اور ہلاکتوں کی صورت میں نکلا تھا۔صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نسل پرستی ایک برائی ہے جو کو ئی بھی شارلٹزول میں نسل پرستی پر مبنی تشدد میں ملوث ہوا اسے کٹہرے میں آنا پڑے گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیونازی گروپس، کو کلکس کلان، سفید فام قوم پرست اور نفرت کو ہوا دینے والے دوسرے گروپس نے، جنہوں نے ریلی کا بندوبست اور اسے منعقد کیا ، انہیں ہر کوئی ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھتا ہے اور ہمیں صرف امریکی ہونا ہی پسند ہے۔امریکہ میں نسل پرستی اور تعصب کی کوئی جگہ نہیں








