نیویارک۔16 اگست (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ورجینیا میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے لیے دونوں فریقوں کو قصور وار ٹھہرادیا ۔ اس بیان پر انھیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوراک سے جاری کردہ بیان میں انھوں نے سفید فام نسل پرستوں کی مذمت کی اور اگلے ہی روز انھوں نے بائیں بازو کے دھڑوں کو بھی قصور وار ٹھہرایا اور …
ورجینیا کے ہنگاموں کے لیے دونوںفریق قصوروار ہیں، ٹرمپ

مزید خبریں
نیویارک۔16 اگست (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ورجینیا میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے لیے دونوں فریقوں کو قصور وار ٹھہرادیا ۔ اس بیان پر انھیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوراک سے جاری کردہ بیان میں انھوں نے سفید فام نسل پرستوں کی مذمت کی اور اگلے ہی روز انھوں نے بائیں بازو کے دھڑوں کو بھی قصور وار ٹھہرایا اور کہا کہ بائیں بازو والوں نے دائیں بازو کے انتہاپسند پر دھاوا بولا تھا۔ان ہنگاموں میں ہیتھر ہائر نامی 32 سالہ خاتون اس وقت ہلاک ہو گئی تھیں جب ایک شخص نے ان پر کار چڑھا ئی جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔








