وینزویلا کا بحران پر امن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے، روسی وزیر خارجہ

ماسکو ۔ 16 اگست (اے پی پی)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ وینزویلا کا بحران کسی بیرونی مداخلت کے بغیر پر امن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ لاوروف کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ملک میں ممکنہ فوجی مداخلت کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ کی اس دھمکی کے بعد وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے فوجی …

ماسکو ۔ 16 اگست (اے پی پی)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ وینزویلا کا بحران کسی بیرونی مداخلت کے بغیر پر امن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ لاوروف کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ملک میں ممکنہ فوجی مداخلت کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ کی اس دھمکی کے بعد وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے فوجی مشقوں کا حکم جاری کردیا۔

Leave a Reply