برسلز۔7نومبر (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی پارلیمنٹ کے رکن توماش فروئلک سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کو بیلجیئم میں پاکستان کے سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں شراکت داری …
بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی کی یورپی پارلیمنٹ کے رکن توماش فروئلک سے ملاقات

مزید خبریں
برسلز۔7نومبر (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی پارلیمنٹ کے رکن توماش فروئلک سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کو بیلجیئم میں پاکستان کے سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔








