اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی وی نیوز کے پرائم منسٹر بیٹ رپورٹر مظہر عباس کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتے کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے مظہر عباس اور اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ والد محترم کا انتقال …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا پی ٹی وی نیوز کے پرائم منسٹر بیٹ رپورٹر مظہر عباس کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی وی نیوز کے پرائم منسٹر بیٹ رپورٹر مظہر عباس کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتے کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے مظہر عباس اور اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔
انہوں نے کہا کہ والد محترم کا انتقال بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے، دکھ کی اس گھڑی میں مظہر عباس اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات اور پوری میڈیا برادری ان کے غم میں شریک ہے۔ وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین








