بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لئے وفود اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی) میں شرکت کے لئے وفود اسلام آباد پہنچنے شروع ہوگئے،یہ کانفرنس وفاقی دارالحکومت میں 11 سے 12 نومبر 2025 تک منعقد ہوگی۔ہفتہ کو روانڈا کا پارلیمانی وفد معاون عملے کے ہمراہ اسلام آباد پہنچا۔سینٹ سیکریٹریٹ کے سینئر افسران نے ایئرپورٹ پر مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ یہ کانفرنس سینٹ چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی دور اندیش قیادت …

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی) میں شرکت کے لئے وفود اسلام آباد پہنچنے شروع ہوگئے،یہ کانفرنس وفاقی دارالحکومت میں 11 سے 12 نومبر 2025 تک منعقد ہوگی۔ہفتہ کو روانڈا کا پارلیمانی وفد معاون عملے کے ہمراہ اسلام آباد پہنچا۔سینٹ سیکریٹریٹ کے سینئر افسران نے ایئرپورٹ پر مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

یہ کانفرنس سینٹ چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی دور اندیش قیادت میں منعقد کی جا رہی ہے، پاکستان کی پارلیمانی تعاون، مکالمے اور رکن ممالک کے درمیان باہمی تفہیم کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔اس ایونٹ میں 40 سے زائد ممالک کے سپیکرز، ڈپٹی سپیکرز اور پارلیمانی نمائندوں کو اکٹھا کرنے کی توقع ہے، جو عالمی پارلیمانی سفارتکاری کو آگے بڑھانے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔