وزیرآباد۔ 08 نومبر (اے پی پی):وزیر آباد ضلع پر مشتمل حلقہ این اے 66 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ کامیاب قرارپاگئے ۔ وزیرآباد کے حلقہ این اے 66 کی سیٹ پی ٹی آئی کے محمد احمد چٹھہ کو سزا ملنے کے بعد ناہل قرار دئیے جانے کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے اس سیٹ پر 23 نومبر کو ضمنی الیکشن …
ضلع وزیرآباد کے حلقہ قومی اسمبلی این اے 66 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلامقابلہ کامیاب قرار

مزید خبریں
وزیرآباد۔ 08 نومبر (اے پی پی):وزیر آباد ضلع پر مشتمل حلقہ این اے 66 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ کامیاب قرارپاگئے ۔ وزیرآباد کے حلقہ این اے 66 کی سیٹ پی ٹی آئی کے محمد احمد چٹھہ کو سزا ملنے کے بعد ناہل قرار دئیے جانے کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے اس سیٹ پر 23 نومبر کو ضمنی الیکشن کروانے کا شیڈول جاری کیا تھا ،مسلم لیگ ن کی طرف سے بلال فاروق تارڑ اس نشست پر امیدوار بنے۔
پی ٹی آئی کے امیدوار وں نے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کے اعلان کے باعث اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے تھے۔ پیپلز پارٹی نے اس نشست پر بلال فاروق تارڑ کی حمایت کا اعلان کیا تھا،جبکہ ان کے مقابلے پر دیگر اُمیدواران الیکشن سے دستبردار ہوگئے،جس پر ریٹرننگ آفیسر شبیر حسین بٹ نے بلال فاروق تارڑ کی بلا مقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن فارم 34 جاری کر دیاہے۔
وہ سابق صدر پاکستان جسٹس(ر) محمد رفیق تارڑ مرحوم کے پوتے اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے چھوٹے بھائی اور سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کے بھانجے ہیں۔ نو منتخب بلال فاروق تارڑ اس سے قبل 2018 میں ایم پی اے منتخب ہوئے تھے، تاہم وہ 2023 کے الیکشن میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن ہار گئے تھے۔








