اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا مشترکہ اجلاس ہفتہ کو27ویں آئینی ترمیم بل 2025 پر غور کرنے کیلئے منعقد ہوا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کے چیئرمین سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود …
سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا مشترکہ اجلاس ،27ویں آئینی ترمیم بل 2025 پر غور

مزید خبریں
اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا مشترکہ اجلاس ہفتہ کو27ویں آئینی ترمیم بل 2025 پر غور کرنے کیلئے منعقد ہوا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کے چیئرمین سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک نے کی۔
یہ اجلاس چیئرمین سینیٹ کے 8 نومبر 2025 کے حکم اور سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے قواعد کے تحت دی گئی اجازت کے بعد طلب کیا گیا۔دونوں کمیٹیوں کے اراکین نے اجلاس میں شرکت کی اور فیصلہ کیا گیا کہ بل کے تمام نکات پر تفصیلی اور شق وار غور و خوض کیا جائے گا تاکہ اس کی تمام شقوں کا جامع جائزہ لیا جا سکے۔اجلاس کے دوران تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ اور رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے یہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا کہ اتفاقِ رائے کے عمل میں ان کی جماعت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تاہم عالیہ کامران کچھ دیر کے لیے اجلاس میں شریک رہیں اور کارروائی میں حصہ لیا۔کمیٹیوں نے فیصلہ کیا کہ بل پر مزید غور کے لیے اجلاس کل اتوار کو دوبارہ منعقد کیا جائے گا۔








