اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نےانسدادِ ڈینگی آپریشن کے تحت 1,146 ہاٹ اسپاٹس پر فوگنگ اور 983 گھروں میں اسپرے کیا۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مؤثر اور بروقت اقدامات کے نتیجے میں ڈینگی کے پھیلاؤ میں مسلسل کمی آئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے یومیہ سرویلینس رپورٹ جاری …
اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کا انسدادِ ڈینگی آپریشن ، 1,146 ہاٹ اسپاٹس پر فوگنگ اور 983 گھروں میں اسپرے

مزید خبریں
اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نےانسدادِ ڈینگی آپریشن کے تحت 1,146 ہاٹ اسپاٹس پر فوگنگ اور 983 گھروں میں اسپرے کیا۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مؤثر اور بروقت اقدامات کے نتیجے میں ڈینگی کے پھیلاؤ میں مسلسل کمی آئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے یومیہ سرویلینس رپورٹ جاری کردی گئی ،رپورٹ کے مطابق انسدادِ ڈینگی آپریشن کے تحت 1,146 ہاٹ اسپاٹس پر فوگنگ اور 983 گھروں میں اسپرے کیا گیا،ضلعی فیلڈ ٹیموں کی جانب سے مجموعی طور پر 34,110 مقامات پر معائنہ مکمل کیا گیا اورگزشتہ ایک روز کے دوران 12 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، نئے کیسز میں سے 7 مریضوں کا تعلق رورل ایریاز اور 5 کا اربن ایریاز سے ہے۔
اس وقت وفاقی دارالحکومت کے مختلف ہسپتالوں میں 30 مریض زیرعلاج ہیں۔لاروا انسپیکشن کے دوران 127 مقامات پر پازیٹیو جبکہ صرف 1 مقام پر نیگیٹو لاروا پایا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ فیلڈ ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ اور فوری کاروائیوں سے ڈینگی کیسز میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے
،ہسپتالوں میں زیرِ علاج بیشتر مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو واپس جا رہے ہیں،ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تا کہ اسلام آباد کو ڈینگی سے مکمل پاک کیا جا سکے۔








