اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے یوم اقبال پر شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی کاوشوں اور وژن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال ایک بصیرت والے شاعر، فلسفی اور رہنما تھے، انہوں نے پاکستان کی تاریخ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اپنے پیغام میں روبینہ خالد نے کہا کہ اقبال کی شاعری …
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے یوم اقبال پر شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی کاوشوں اور وژن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال ایک بصیرت والے شاعر، فلسفی اور رہنما تھے، انہوں نے پاکستان کی تاریخ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اپنے پیغام میں روبینہ خالد نے کہا کہ اقبال کی شاعری اور فکر انگیز خیالات نسلوں کو متاثر کرتے رہتے ہیں،اقبال نے قوم کو اتحاد، خودداری اور انصاف کی اہمیت بتائی۔
روبینہ خالد نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کی خاطر اقبال کے خواب نے پاکستان کی تخلیق کی بنیاد رکھی،اقبال کا "خودی” کا پیغام قوم کو آگے بڑھنے کا درس دیتا ہے،اقبال نے ایک قوم کو بہتر مستقبل کے لیے جدوجہد کرنے کی ترغیب دی،اقبال کے خیالات زندگی کے تمام شعبوں کے لوگوں کے ساتھ گونجتے رہتے ہیں۔
روبینہ خالد نے کہا کہ ہم ایک ایسا پاکستان تشکیل دیں جو منصفانہ، خوشحال اور متحد ہو، آج یوم اقبال پر پاکستانی ادب، ثقافت اور قومی تشخص میں اقبال کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔








