ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں بھی 9 نومبر کو یوم اقبال منایا جاتاہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں ایرانی سفیر نے اقبال کے فارسی ادب سے گہرے تعلق کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کا اتحاد اور ایمان کا پیغام …

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں بھی 9 نومبر کو یوم اقبال منایا جاتاہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں ایرانی سفیر نے اقبال کے فارسی ادب سے گہرے تعلق کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ اقبال کا اتحاد اور ایمان کا پیغام قوموں کو مسلسل متاثر کرتا رہتا ہے، انسانیت کو عزت، انصاف اور روحانی بیداری کی طرف رہنمائی فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران اقبال کو ایک مشترکہ ثقافتی اور روحانی شخصیت کے طور پر عزت دیتا ہے،

جو حکمت، بھائی چارے اور ایران و پاکستان کے درمیان مضبوط رشتے کی علامت ہے۔ایرانی سفیر نے کہا کہ علامہ اقبال کی پائیدار میراث کو تسلیم کرتے ہوئے 9 نومبر کو ایران میں "علامہ اقبال ڈے” کے طور پر منایا جاتا ہے۔