لاہور۔9نومبر (اے پی پی):مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 148ویں یومِ ولادت کے موقع پر اتوار کی صبح مزارِ اقبال پر تبدیلی گارڈز کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان نیوی کے کمانڈر سنٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی تھے۔ تقریب کے دوران پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے جبکہ پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ اپنے فرائض …
مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کایوم پیدائش، مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

مزید خبریں
لاہور۔9نومبر (اے پی پی):مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 148ویں یومِ ولادت کے موقع پر اتوار کی صبح مزارِ اقبال پر تبدیلی گارڈز کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان نیوی کے کمانڈر سنٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی تھے۔
تقریب کے دوران پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے جبکہ پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ اپنے فرائض سے سبکدوش ہو کر رخصت ہوگیا۔ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے گارڈ میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر شاعر مشرق کے مزار پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینز کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔تقریب میں ڈاکٹر علامہ اقبال کی قومی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔








