پشاور۔ 09 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تعمیر زندگی اور حالات کو سمجھنے کیلئے فکرِ اقبال سے روشناس ہونا ضروری ہے۔ اتوار کو یوم اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی سوچ اور فکر کا محور صرف اسلام تھا، علامہ اقبال ایک عظیم المرتبت شاعر کے …
تعمیر زندگی اور حالات کو سمجھنے کیلئے فکرِ اقبال سے روشناس ہونا ضروری ہے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

مزید خبریں
پشاور۔ 09 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تعمیر زندگی اور حالات کو سمجھنے کیلئے فکرِ اقبال سے روشناس ہونا ضروری ہے۔
اتوار کو یوم اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی سوچ اور فکر کا محور صرف اسلام تھا، علامہ اقبال ایک عظیم المرتبت شاعر کے ساتھ مصور پاکستان اور مفکر اسلام تھے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تعمیر زندگی اور حالات کو سمجھنے کیلئے فکرِ اقبال سے روشناس ہونا ضروری ہے، آج نوجوان نسل کے کردار میں علامہ اقبال کے فکر کی طاقت پیدا کرنا ضروری ہے، بلاشبہ علامہ اقبال کی تحاریر مسلمانوں میں بیداری کا باعث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی فلسفیانہ شاعری میں آزادی اور خودی کا پیغام دیا گیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شاعرِ مشرق کا پیغام اور تعلیمات آج بھی مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔








