علامہ اقبال نے خودی، خود اعتمادی اور مقصد حیات کے فلسفے سے ایک ایسی اُمت کا خواب دیکھا جو باوقار، خودمختار اور دنیا میں قیادت کا کردار ادا کرے، وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے خودی، خود اعتمادی اور مقصدِ حیات کے فلسفے سے ایک ایسی اُمت کا خواب دیکھا جو باوقار، خودمختار اور دنیا میں قیادت کا کردار ادا کرے،اقبالؒ کا پیغام نوجونوں کے لئے مشعل راہ ہے۔اتوار کو یوم اقبال پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج شاعر مشرق، …

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے خودی، خود اعتمادی اور مقصدِ حیات کے فلسفے سے ایک ایسی اُمت کا خواب دیکھا جو باوقار، خودمختار اور دنیا میں قیادت کا کردار ادا کرے،اقبالؒ کا پیغام نوجونوں کے لئے مشعل راہ ہے۔اتوار کو یوم اقبال پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا یوم ولادت ہے،علامہ اقبالؒ ایک صاحبِ وژن، مفکر اور امتِ مسلمہ کے فکری معمار تھے،

علامہ اقبال نے خودی، خود اعتمادی اور مقصدِ حیات کے فلسفے سے ایک ایسی اُمت کا خواب دیکھا جو باوقار، خودمختار اور دنیا میں قیادت کا کردار ادا کرے۔احسن اقبال نے کہا کہ علامہ اقبال کا پیغام ’’ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں‘‘ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جستجو، محنت اور ترقی کا سفر کبھی رُکتا نہیں،اقبالؒ کا پیغام نوجونوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ علم، کردار، نظم و ضبط اور یقینِ کامل اپنائیں تو قیادت و خدمت کی بلندیوں کو چھو سکتے ہیں،کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے، ہمیں مسلسل محنت، یقین اور خوداعتمادی کے ساتھ آگے بڑھتے رہنا ہے،آج حکومتِ پاکستان ’’اُڑان پاکستان‘‘ کے وژن کے تحت اقبال کے خواب کو تعبیر دینے کے سفر پر گامزن ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ’’اُڑان پاکستان‘‘ دراصل قومی احیاء، فکری تجدید اور اجتماعی عزم کا استعارہ ہے،آئیے، ہم سب مل کر عزمِ نو کے ساتھ پاکستان کو اُس مقام تک پہنچائیں جس کا خواب اقبالؒ نے دیکھا تھا۔