اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے سلسلہ میں اردن سے نائب وزیراعظم توفیق کریشان کی قیادت میں وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔سینیٹ آف پاکستان کے اعلیٰ حکام نے وفد کا پُرتپاک استقبال کیا۔ پیرکوسینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اردن سے آنے والے اس وفد میں نائب وزیر اعظم کے ہمراہ اردن کے ایوان بالا کے ممبر رکان حمادے الفواز اور دیگر عملہ شامل …
بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے سلسلہ میں اردن سے وفد اسلام آباد پہنچ گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے سلسلہ میں اردن سے نائب وزیراعظم توفیق کریشان کی قیادت میں وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔سینیٹ آف پاکستان کے اعلیٰ حکام نے وفد کا پُرتپاک استقبال کیا۔
پیرکوسینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اردن سے آنے والے اس وفد میں نائب وزیر اعظم کے ہمراہ اردن کے ایوان بالا کے ممبر رکان حمادے الفواز اور دیگر عملہ شامل ہے۔کانفرنس میں شرکت کے لیے قطر کے اعلیٰ حکام کا معاون عملہ اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندے اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچ گئے۔
وفود کے استقبال کے لیے سینیٹ کے اعلیٰ حکام ائیرپورٹ پر موجودتھے۔یہ کانفرنس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی دور اندیش قیادت کا مظہر ہے۔کانفرنس 11 تا 12 نومبر 2025ء تک اسلام آباد میں جاری رہے گی۔ بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس عالمی امن اور تعاون باہنی کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔مختلف ممالک کے پارلیمانی وفود کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔








