اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کے پارلیمانی وفود پیر کو اسلام آباد پہنچ گئے جن کا ایئرپورٹ پر اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق مراکش سے آنے والے وفد کی قیادت سپیکر ہاؤس آف کونسلرز مراکش محمد ولد الرشید نے کی۔ وفد کی ایئرپورٹ پر آمد پر سینیٹ کے اعلیٰ حکام نے پُرتپاک استقبال کیا۔اسی طرح …
بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے غیر ملکی وفود کی اسلام آباد آمد،اعلیٰ حکام نے استقبال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کے پارلیمانی وفود پیر کو اسلام آباد پہنچ گئے جن کا ایئرپورٹ پر اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق مراکش سے آنے والے وفد کی قیادت سپیکر ہاؤس آف کونسلرز مراکش محمد ولد الرشید نے کی۔
وفد کی ایئرپورٹ پر آمد پر سینیٹ کے اعلیٰ حکام نے پُرتپاک استقبال کیا۔اسی طرح روانڈا کے وفد کی قیادت صدر سینیٹ فرانکیوس ژیویر نے کی، مالدیپ کی پارلیمان کے سپیکر عبدالرحیم عبداللہ، ملائشیا کے ایوانِ بالا کے نائب صدر نور جزلان بن محمد اور فلپائن کے پارلیمانی وفد کے اعلیٰ حکام و معاون عملہ بھی پہنچ گیا۔
سینیٹر سرمد علی نے مختلف ممالک سے آنے والے معزز مہمانوں کا خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس عالمی پارلیمانی برادری کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور تعاون کو فروغ دینے میں سنگِ میل ثابت ہوگی۔سعودی عرب کے وفد کے معاون عملے کی آمد کے ساتھ ہی کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس 11 تا 12 نومبر 2025ء اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ یہ کانفرنس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی دوراندیش قیادت اور بین الاقوامی پارلیمانی روابط کے فروغ کے وژن کی عکاسی کرتی ہے۔کانفرنس کا مقصد عالمی امن، تعاون اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مختلف ممالک کے پارلیمانی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے۔








