سربیا کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کی قیادت میں پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):سربیا کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر مسٹر ایڈن ڈرلیک کی قیادت میں پارلیمانی وفد پیر کو اسلام آباد پہنچ گیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ایئرپورٹ پر سینیٹ سیکرٹریٹ کے سینئر افسران نے سرب پارلیمانی وفد کا پُرتپاک استقبال کیا۔سربیا کا یہ پارلیمانی وفد بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آیا ہے جو 11 تا 12 نومبر 2025ء اسلام آباد میں …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):سربیا کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر مسٹر ایڈن ڈرلیک کی قیادت میں پارلیمانی وفد پیر کو اسلام آباد پہنچ گیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ایئرپورٹ پر سینیٹ سیکرٹریٹ کے سینئر افسران نے سرب پارلیمانی وفد کا پُرتپاک استقبال کیا۔سربیا کا یہ پارلیمانی وفد بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آیا ہے جو 11 تا 12 نومبر 2025ء اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

یہ کانفرنس دنیا بھر کی پارلیمانوں کے درمیان تعلقات، تعاون اور بین الپارلیمانی ہم آہنگی کے فروغ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔ بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کا مقصد جمہوری اداروں کے درمیان روابط کو مستحکم کرنا ، پارلیمانی سفارتکاری کا فروغ اور مشترکہ عالمی چیلنجز کے حل کے لیے باہمی مکالمے کو آگے بڑھانا ہے۔