ہری پور۔ 10 نومبر (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ہری پور کے عوام نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کیا ہے کیونکہ مسلم لیگ (ن) نے عوامی خدمت اور ترقیاتی کاموں میں نمایاں کردار ادا کیا،انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ این اے-18 ہری پور کے ضمنی انتخاب میں مسلم …
ہری پور،این اے 18 کے ضمنی انتخاب میں بابر نواز کامیاب ہونگے،مرتضی جاوید عباسی

مزید خبریں
ہری پور۔ 10 نومبر (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ہری پور کے عوام نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کیا ہے کیونکہ مسلم لیگ (ن) نے عوامی خدمت اور ترقیاتی کاموں میں نمایاں کردار ادا کیا،انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ این اے-18 ہری پور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بابر نواز خان بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے،وہ ویلج کونسل برکوٹ (کمبل بالا) میں چوہدری بشیر کی رہائش گاہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے جو بابر نواز خان کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی،میٹنگ میں علاقہ کے عمائدین اور مسلم لیگی کارکنوں نے شرکت کی جبکہ انتخابی مہم کو مزید موثر بنانے اور عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا،
مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی فلاح،تعلیم،صحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں کو ترجیح دی،ہماری سیاست کارکردگی پر مبنی ہے،نعروں پر نہیں،ہم نے ماضی میں عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی اسی جذبے سے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے،انہوں نے پارٹی عہدیداران اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ گھر گھر جا کر عوام سے رابطہ کریں اور پارٹی کا پیغام پہنچائیں تاکہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی یقینی بنائی جا سکے،دریں اثناء این اے-18 ضمنی انتخابی مہم کے سلسلے میں صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے محمد کاشان عباسی کو اپر خانپور کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔








