سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا طارق چوہدری کی پھپھو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی ممبر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان اور آج نیوز کے بیوروچیف طارق چوہدری کی پھپھو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے طارق چوہدری کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پھوپھی کا …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی ممبر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان اور آج نیوز کے بیوروچیف طارق چوہدری کی پھپھو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے طارق چوہدری کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پھوپھی کا رشتہ شفقت و محبت کی علامت ہوتا ہے۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ طارق چودھری اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔