اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کی علمی، ادبی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کی وفات سے ملک ایک روشن دماغ اور فکری رہنما …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کی علمی، ادبی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کی وفات سے ملک ایک روشن دماغ اور فکری رہنما سے محروم ہو گیا ہے،
مرحومہ نے تعلیم و تحقیق کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں، ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کی خدمات آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے مرحومہ کے اہل خانہ اور ان کے چاہنے والوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل کی دعا کی۔








