اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پیر کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات جاری ہے،انسدادِ ڈینگی مہم کی کارکردگی سے متعلق یومیہ سرویلینس رپورٹ پیش کی گئی،ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لئے شہر کے حساس علاقوں …
وفاقی دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، ضلعی انتظامیہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پیر کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات جاری ہے،انسدادِ ڈینگی مہم کی کارکردگی سے متعلق یومیہ سرویلینس رپورٹ پیش کی گئی،ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لئے شہر کے حساس علاقوں میں1067مقامات پر فوگنگ کا عمل مکمل کیا گیا۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر شہر کے مختلف حصوں میں 20ہزار857انسداد سرگرمیاں سرانجام دی گئیں۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔لاروا کی چیکنگ کے دوران36پازیٹو ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی گئی۔وفاقی دارالحکومت کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت28مریض زیرِ علاج ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی انسداد ڈینگی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں انسپکشن اور روزانہ کاکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف مقامات سیل اور متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا، پبلک مقامات پر آگاہی بینرز اور انفارمیشن بورڈز نصب کئے گئے ہیں، شہری صفائی کا خیال رکھیں اور ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، آئیں مل کر اسلام آباد کو ڈینگی فری بنانے کے لئے اپنا عملی کردار ادا کریں۔








