وینزویلا کا بحران مذاکرات سے حل کیا جائے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 17 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوئٹرش نے کہا ہے کہ وینزویلا کی حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات سے سیاسی بحران ختم کرنا چاہیے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس لاطینی امریکی ملک میں قیام امن کی خاطر مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔واضح رہے کہ وینزویلا میں اپوزیشن نے حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ حکومت …

اقوام متحدہ ۔ 17 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوئٹرش نے کہا ہے کہ وینزویلا کی حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات سے سیاسی بحران ختم کرنا چاہیے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس لاطینی امریکی ملک میں قیام امن کی خاطر مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔واضح رہے کہ وینزویلا میں اپوزیشن نے حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ حکومت نے مظاہروں کو کچلنے کی خاطر کریک ڈاون کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عندیہ دے چکے ہیں کہ وینزویلا میں سیاسی بحران کی وجہ سے واشنگٹن عسکری راستہ اختیار کرنے پر غور کر سکتا ہے۔

Leave a Reply