اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):ایس سی او وژن 2025 کے تحت آزاد جموں و کشمیر میں جدید آئی ٹی دور کا آغاز ہو گیا ہے، یونیورسٹی آف کوٹلی میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک،تحصیل سہنسہ میں فری لانسنگ حب اور کوٹلی جیل میں نوعمر قیدیوں کے لئے آئی ٹی لیب کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹلی میں قائم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک پہلے ہی سینکڑوں نوجوانوں …
ایس سی او وژن 2025 کے تحت آزاد جموں و کشمیر میں جدید آئی ٹی لیب کا باضابطہ افتتاح

مزید خبریں
اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):ایس سی او وژن 2025 کے تحت آزاد جموں و کشمیر میں جدید آئی ٹی دور کا آغاز ہو گیا ہے، یونیورسٹی آف کوٹلی میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک،تحصیل سہنسہ میں فری لانسنگ حب اور کوٹلی جیل میں نوعمر قیدیوں کے لئے آئی ٹی لیب کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹلی میں قائم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک پہلے ہی سینکڑوں نوجوانوں کو تربیت اور روزگار فراہم کر چکا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹلی کے مطابق آئی ٹی لیب کا مقصد نوعمر قیدیوں کو بحالی اور تربیت کے لئے الگ ماحول فراہم کرنا ہے، منصوبہ کا بنیادی ہدف نوجوانوں کو باقاعدہ آئی ٹی کی تعلیم دینا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان منصوبوں کا بنیادی مقصد آزاد جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہے، یہ اقدامات نوجوانوں کوعالمی ڈیجیٹل مارکیٹ سے ہم آہنگ کر کے روزگار کے مواقع فراہم کر رہےہیں، ایس سی او وژن 2025 کے تحت کوٹلی جیل میں قائم آئی ٹی لیب اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہے، ایس سی او کے قابلِ تحسین اقدامات خطہ میں بےروزگاری میں کمی اورنوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنےکاسبب بن رہے ہیں۔








