بین الپارلیمانی سپکرزکانفرنس میں شرکت کے لئے کمبوڈیا کا پارلیمانی وفد اسلام آبادپہنچ گیا

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپکرزکانفرنس میں شرکت کے لئے کمبوڈیا کا پارلیمانی وفد اسلام آبادپہنچ گیا، جس کی قیادت کمبوڈیا کی قومی اسمبلی کی خارجہ امور، بین الاقوامی تعاون اور اطلاعات کمیٹی کے چیئرمین سوس یارا کر رہے ہیں۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جار ی بیان کے مطابق سوس یارا بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں کمبوڈیا کی نمائندگی کریں گے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر سینیٹ کے سینئر …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپکرزکانفرنس میں شرکت کے لئے کمبوڈیا کا پارلیمانی وفد اسلام آبادپہنچ گیا، جس کی قیادت کمبوڈیا کی قومی اسمبلی کی خارجہ امور، بین الاقوامی تعاون اور اطلاعات کمیٹی کے چیئرمین سوس یارا کر رہے ہیں۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جار ی بیان کے مطابق سوس یارا بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں کمبوڈیا کی نمائندگی کریں گے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر سینیٹ کے سینئر افسران نے کمبوڈین وفد کا پرتپاک استقبال کیا ،جو بین الپارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ روابط مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس 11 تا 12 نومبر اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔کانفرنس کا موضوع "امن، سلامتی اور ترقی”ہے۔عالمی پارلیمانی قیادت کی شرکت سے یہ کانفرنس پارلیمانی سفارتکاری کے نئے دور کی بنیاد رکھے گی۔کانفرنس پارلیمانوں کے مابین تعاون، مکالمے اور باہمی احترام کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگی۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں پاکستان بین الاقوامی پارلیمانی روابط کو نئی جہت دے رہا ہے۔