اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے عارفہ سیدہ زہرہ کے انتقال پر افسوس کااظہار کیاہے۔ پیرکو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ عارفہ سیدہ زہرہ علم، ادب اور سماجی آگہی کی علامت تھیں۔ انہوں نے معاشرے کو فہم، برداشت اور شعور کا پیغام دیا۔ عارفہ سیدہ زہرہ نے اپنی زندگی تعلیم و سماجی انصاف …
ندیم افضل چن کا عارفہ سیدہ زہرہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے عارفہ سیدہ زہرہ کے انتقال پر افسوس کااظہار کیاہے۔ پیرکو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ عارفہ سیدہ زہرہ علم، ادب اور سماجی آگہی کی علامت تھیں۔ انہوں نے معاشرے کو فہم، برداشت اور شعور کا پیغام دیا۔
عارفہ سیدہ زہرہ نے اپنی زندگی تعلیم و سماجی انصاف کے لیے وقف کی۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ ان کے جانے سے فکری دنیا میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے،عارفہ سیدہ زہرہ جیسی دانشور صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ ندیم افضل چن نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے۔








