سینیٹر سیف اﷲ ابڑو کا سینیٹ کی رکنیت سے استعفے کا اعلان

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):سینیٹر سیف اﷲ ابڑو نےایوان بالا کے اجلاس میں اپنی سینیٹ کی رکنیت سے استعفے کا اعلان کر دیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیمی بل کی منظوری کے بعد سینیٹر سیف اﷲ ابڑو نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں پاک فوج نے بھارت کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمارے فیلڈ مارشل سید …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):سینیٹر سیف اﷲ ابڑو نےایوان بالا کے اجلاس میں اپنی سینیٹ کی رکنیت سے استعفے کا اعلان کر دیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیمی بل کی منظوری کے بعد سینیٹر سیف اﷲ ابڑو نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں پاک فوج نے بھارت کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمارے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو عزت دی، پاک فوج کی وجہ سے اس ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ہے، سب اپنی حکومت میں ایسی قانون سازی کرتے ہیں، 26ویں آئینی ترمیم کے موقع پر میرے خاندان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے کوئی آواز نہیں اٹھائی، اب میں سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔