آئین کے اصل شراکت دارعوام ہیں، پارلیمان کے بنائے گئے قوانین کی پاسداری ضروری ہے، عالیہ کامران

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے کہاہے کہ قانون سازی عجلت میں نہیں ہونی چاہئے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پرعالیہ کامران نے کہاکہ قانون سازی عجلت میں نہیں ہونی چاہئے،آئین کے اصل شراکت دارعوام ہیں، ہمیں عوام کواعتمادمیں لینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ قواعد کے مطابق بل ایوان میں پیش کرنے کے بعدکمیٹی کو بھیجا جاتا ہے،اگر قوانین پر عمل درآمدنہ ہو تواس …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے کہاہے کہ قانون سازی عجلت میں نہیں ہونی چاہئے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پرعالیہ کامران نے کہاکہ قانون سازی عجلت میں نہیں ہونی چاہئے،آئین کے اصل شراکت دارعوام ہیں، ہمیں عوام کواعتمادمیں لینا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ قواعد کے مطابق بل ایوان میں پیش کرنے کے بعدکمیٹی کو بھیجا جاتا ہے،اگر قوانین پر عمل درآمدنہ ہو تواس سے کمیٹیاں کمزورہوں گی۔انہوں نے کہاکہ قانون سازی یا ترامیم کیلئے حکومت کے پاس عددی اکثریت موجود ہے، اس لئے مناسب وقت دینا ضروری ہے۔ عالیہ کامران نے کہاکہ تین شقوں کوحذف کیا جا رہاہے،ہمارامطالبہ ہے کہ اس معاملہ میں قوانین اورقواعد کی پاسداری کویقینی بنایاجائے، پارلیمان کے بنائے گئے قوانین کی پاسداری ضروری ہے۔