سردار ایاز صادق کا دہشت گردی کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب آپریشن کے ذریعے 20 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کی حفاظت اور امن …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب آپریشن کے ذریعے 20 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کی حفاظت اور امن کے قیام کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں بے مثال ہیں، سکیورٹی فورسز نے ہمیشہ ملک و قوم کی سلامتی کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے افواج پاکستان اور دیگر اداروں کے عزم و کردار کو سراہتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف متحد ہوکر قوم نے امن، استحکام اور ترقی کی راہ ہموار کی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں ہمارے سکیورٹی اداروں کا کردار قابل فخر ہے، دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے قومی اتحاد اور ادارہ جاتی تعاون ناگزیر ہے، دہشت گردی کے خلاف جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر جوان قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔