اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کیڈٹ کالج، وانا میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے ایک بار پھر تعلیمی ادارے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ۔ پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے سکیورٹی فورسز کی جوابی …
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کیڈٹ کالج وانا میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت، 2 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کیڈٹ کالج، وانا میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے ایک بار پھر تعلیمی ادارے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ۔ پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کو سراہتے ہوئے فتنتہ الخوارج کے 2 حملہ آور دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم استحکام دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دے گا، ملک کی حفاظت کی خاطر سکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔ وزیر اعظم نے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے۔








