وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی شمالی وزیرستان میں کیڈٹ کالج وانا پر حملے کی مذمت

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےشمالی وزیرستان میں کیڈٹ کالج وانا پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور بھرپور جواب دے کر کیڈٹ کالج پرخوارجیوں کا حملہ ناکام بنایا۔پیر کو وزارت داخلہ سے جاری بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نےخوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے حملہ آور 2 خوارجیوں …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےشمالی وزیرستان میں کیڈٹ کالج وانا پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور بھرپور جواب دے کر کیڈٹ کالج پرخوارجیوں کا حملہ ناکام بنایا۔پیر کو وزارت داخلہ سے جاری بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نےخوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے حملہ آور 2 خوارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہاہے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور بھرپور جواب دے کر کیڈٹ کالج پرخوارجیوں کا حملہ ناکام بنایا۔کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں۔