واشنگٹن ۔ 17 اگست (اے پی پی) بھارت کی سٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، مرزا اور شوئی پینگ نے پری کوارٹر فائنل میں جولیا جارجز اور ساوچک کو شکست دی۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں ثانیہ مرزا اور ان کی چینی جوڑی دار شوئی پینگ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ …
ثانیہ مرزا سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 17 اگست (اے پی پی) بھارت کی سٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، مرزا اور شوئی پینگ نے پری کوارٹر فائنل میں جولیا جارجز اور ساوچک کو شکست دی۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں ثانیہ مرزا اور ان کی چینی جوڑی دار شوئی پینگ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جولیا جارجز اور ساوچک کو 7-5 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔








