ماسکو۔10نومبر (اے پی پی):پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پیر کو روس کے شہر کالوگا میں منعقد ہونے والے یونٹی کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا، جو کہ روس کے قومی یوم اتحاد کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ یونٹی کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، یہ دوستانہ مقابلہ محض ایک کھیل سے …
پاکستانی سفیرفیصل نیازترمذی کی روس میں یونٹی کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت

مزید خبریں
ماسکو۔10نومبر (اے پی پی):پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پیر کو روس کے شہر کالوگا میں منعقد ہونے والے یونٹی کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا، جو کہ روس کے قومی یوم اتحاد کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ یونٹی کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، یہ دوستانہ مقابلہ محض ایک کھیل سے بڑھ کر ہے، یہ لوگوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔
انہوں نے تقریب کے موقع پر بہترین انتظامات اور دوستانہ ماحول پر ٹورنامنٹ کے منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ تقریب کا افتتاح روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گروشکو، روسی ٹینس فیڈریشن کے صدر شمل ترپیشیف اور کالوگا ریجن کے گورنر ولادیسلاو شاپشا نے کیا۔ سیری لیون، منگولیا اور ڈی پی آر کے کے سفیروں، عمان کے چارج ڈی افیئرز کے ساتھ ساتھ چین اور تاجکستان کے سفارتخانوں کے نمائندوں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔روس کی جانب سے سینیٹرز، سفارت کاروں، پائلٹ کاسموناٹ، پولر ایکسپلوررز، ویٹرنز کھلاڑیوں اور ٹینس سٹارز نے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔








