اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جنوبی وزیرستان وانا کیڈٹ کالج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کو ناکام بنانے اور دو خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ پیر کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بر وقت کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے بڑے نقصان سے بچا لیا ہے جس پر …
سردار ایاز صادق کی جنوبی وزیرستان میں وانا کیڈٹ کالج پر حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جنوبی وزیرستان وانا کیڈٹ کالج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کو ناکام بنانے اور دو خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ پیر کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بر وقت کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے بڑے نقصان سے بچا لیا ہے جس پر پوری قوم سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز باصلاحیت ہیں۔پاکستانی عوام اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ملکی حفاظت کیلئے ہماری سیکیورٹی فورسز ہمہ وقت تیار رہتی ہیں ۔فتنہ الخواراج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی جاری رہے گی ۔








