ترک صدر 21 اگست کو اردن کا دورہ کریں گے

انقرہ ۔ 17 اگست (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب ایردوان 21 اگست کو اردن کا دورہ کریں گے۔ وہ اردن کے شاہ عبداللہ کیساتھ باہمی تعلقات کے فروغ کے علاوہ اسرائیل اور فلسطینی تنازع کے حل، شام کی حالیہ صورتحال ،شمالی عراق میں آزادی حاصل کرنے کے لیے ہونے والے ریفرنڈم اور بحران خلیج پر جن چار اہم موضوعات پر بات چیت کریں گے ۔ مذاکرات میں ترکی …

انقرہ ۔ 17 اگست (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب ایردوان 21 اگست کو اردن کا دورہ کریں گے۔ وہ اردن کے شاہ عبداللہ کیساتھ باہمی تعلقات کے فروغ کے علاوہ اسرائیل اور فلسطینی تنازع کے حل، شام کی حالیہ صورتحال ،شمالی عراق میں آزادی حاصل کرنے کے لیے ہونے والے ریفرنڈم اور بحران خلیج پر جن چار اہم موضوعات پر بات چیت کریں گے ۔ مذاکرات میں ترکی اور اردن کے تعلقات کی 70 ویںسالگرہ کی مناسبت سے سیاحت ،صنعت اور بحری راستوں کے میدان میں اٹھائے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ صدر ایردوان نے گزشتہ ماہ شاہ عبداللہ کیساتھ ٹیلیفون پر مسجد الاقصیٰ کے بحران کے حل کے موضوع پر بات چیت بھی کی تھی۔

Leave a Reply