اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک کا سیاسی اور معاشی نظام بہتری کی جانب گامزن ہے، پائیدار ترقی کیلئے استحکام ضروری ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے نظام کو مضبوط اور ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ خالی نعروں کے …
27ویں آئینی ترمیم سے ملک میں استحکام آئے گا،وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک کا سیاسی اور معاشی نظام بہتری کی جانب گامزن ہے، پائیدار ترقی کیلئے استحکام ضروری ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے نظام کو مضبوط اور ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ خالی نعروں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر انقلاب کی باتیں محض سیاسی بیان بازی ہیں، اس کے علاوہ کچھ نہیں۔ وفاقی وزیر نے زور دیا کہ تمام سیاسی قوتوں کو مل کر ملک کیلئے سوچنا چاہیے اور پاکستان کو ترقی اور استحکام کی طرف لے جانے کیلئے اجتماعی طور پر کام کرنا چاہیے۔








