ذیابیطس کی روک تھام اوربچاؤ کے حوالے ایف نائن پارک اسلام آباد میں آگاہی مہم کا آغاز

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):ذیابیطس کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے پیر سے ذیابیطس سے بچاؤ کے حوالے آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں علامتی واک کی گئی ئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور کمیونٹی کے ارکان کو اکٹھا کیا گیا تاکہ پاکستان میں ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے بارے …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):ذیابیطس کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے پیر سے ذیابیطس سے بچاؤ کے حوالے آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں علامتی واک کی گئی ئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور کمیونٹی کے ارکان کو اکٹھا کیا گیا تاکہ پاکستان میں ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔

واک میں سپیشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے علاوہ وزارت صحت کے دیگر اعلیٰ حکام بشمول اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او)، ان کی ٹیم، لیڈی ہیلتھ ورکرز، پیرا میڈیکس، ہسپتال کے کنسلٹنٹس اور بحریہ یونیورسٹی کے طلباء نے شرکت کی۔ذیابیطس کی روک تھام کے حوالے منعقدہ واک کے شرکاء نے مختلف پیغامات کے ساتھ بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

یہ تقریب ذیابیطس کی روک تھام کے سلسلہ میں ہونے والی مختلف سرگرمیوں کی ایک کڑی ہے ۔واک کے دوران اپنے ریمارکس میں اسپیشل سکرٹری صحت نے ذیابیطس کے بارے میں بیداری پیدا کرنے، جلد تشخیص، صحت مند طرز زندگی اور باقاعدہ نگرانی کی اہمیت پر توجہ مرکوز کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ ایڈیشنل سکرٹری نے ذیابیطس کی روک تھام اور صحت عامہ کو بہتر بنانے کیلئے وزارت صحت کی جامع حکمت عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ذیابیطس صرف ایک بیماری نہیں بلکہ ایک معاشرتی چیلنج ہے جس کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

ڈی جی ہیلتھ نے احتیاط اور علاج دونوں اقدامات کے ذریعے ذیابیطس کی وبا سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جاری کوششوں کے بارے روشنی ڈالی۔ انہوں نے شعور اجاگر کرنے اور ذیابطیس سے دوچار افراد کو مدد فراہم کرنے میں صحت کے پیشہ ور افراد اور کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔تقریب کا اختتام ایک تقریب کے ساتھ ہوا جہاں بیداری پھیلانے اور ذیابیطس کی روک تھام کے لیےکوششیں کرنے کے عزم کے اعتراف میں شرکاء میں تعریفی یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

وزارت صحت نے واک میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور ذیابیطس سے نمٹنے اور صحت کو بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ واک ایک ہفتہ طویل مہم کا صرف آغاز ہے جس کا مقصد عوام کو ذیابیطس کے خطرات کے بارے آگاہ کرنا ، صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینا اور ملک بھر میں ذیابیطس کی بہتر دیکھ بھال کی وکالت کرنا ہے۔

وزیراعظم کے وژن کے تحت وزارت صحت ایک صحت مند، ذیابیطس سے پاک پاکستان کیلئے پرعزم ہے اور شہریوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ مستقبل کی سرگرمیوں میں حصہ لیں جن میں سیمینارز، ہیلتھ کیمپس اور اسکریننگ شامل ہیں۔