اقوام متحدہ ۔ 17 اگست (اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اور امریکہ کے مابین کشیدگی کا سیاسی حل تلاش کیا جانا چاہیے کیونکہ فوجی مداخلت کے نتائج کیا ہوں گے اس بارے میں سوچنا ہی نہایت درجے خوفناک ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ شمالی کوریا اور امریکہ کے مابین کشیدگی اتنی …
فوجی مداخلت کے نتائج بارے سوچنا ہی نہایت خوفناک ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 17 اگست (اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اور امریکہ کے مابین کشیدگی کا سیاسی حل تلاش کیا جانا چاہیے کیونکہ فوجی مداخلت کے نتائج کیا ہوں گے اس بارے میں سوچنا ہی نہایت درجے خوفناک ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ شمالی کوریا اور امریکہ کے مابین کشیدگی اتنی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔گٹرس نے 1951 ءسے 1953 ءمیں جنگ کوریا میں 3 ملین سے زائد افراد کی ہلاکت کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کا اطلاق تمام ممالک کی طرف سے کیا جانا چاہیے۔








