تہران۔ 17 اگست (اے پی پی)ایرانی فوج کے سربراہ محمد باقری نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے حوالے سے ترکی سے تعاون کیا بڑھایا جائے گا جس کے بارے میں دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق باقری نے بتایا کہ یہ کسی ایرانی جرنیل کا اسلامی انقلاب کے بعد ترکی کا پہلا دورہ ہے جس کی منظوری آیت اللہ خامنہ …
ترکی سے عسکری تعاون بڑھایا جائے گا،جنرل باقری

مزید خبریں
تہران۔ 17 اگست (اے پی پی)ایرانی فوج کے سربراہ محمد باقری نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے حوالے سے ترکی سے تعاون کیا بڑھایا جائے گا جس کے بارے میں دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق باقری نے بتایا کہ یہ کسی ایرانی جرنیل کا اسلامی انقلاب کے بعد ترکی کا پہلا دورہ ہے جس کی منظوری آیت اللہ خامنہ ای نے دی تھی۔ ایرانی سپہ سالار نے کہا کہ ترکی کے ساتھ سرحدی تحفظ اور فوجی تعاون پر مبنی مطابقت طے ہو گئی ہے۔علاوہ ازیںطلبہ کے تبادلے اور مشترکہ تعلیمی منصوبوںپر بھی جلد ہی عمل درآمد شروع ہوگا۔جنرل باقری نے مزید بتایا کہ انہوں نے ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلوصی آکار کو بھی ایران کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔








