اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر عرفان …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی مدبر، زیرک اور بااصول سیاسی رہنما اور علم، تدبر اور شائستگی کی پہچان تھے، انہوں نے علم و ادب اور سیاست میں اعلیٰ اقدار کو فروغ دیا،قومی سیاست میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سپیکر نے کہا کہ عرفان صدیقی نے ہمیشہ برداشت، مکالمے اور تحمل کا درس دیا،ان کی علمی و فکری میراث آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا تادیر پر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔








