وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر دکھ کا اظہار

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزارت بحری امور سے منگل کو جاری بیان کے مطابق محمد جنید انور چوہدری نے کہا کہ عرفان صدیقی کا انتقال قومی سیاست و صحافت کا بڑا نقصان ہے،وہ بااصول سیاستدان اور علم و ادب کے امین …

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزارت بحری امور سے منگل کو جاری بیان کے مطابق محمد جنید انور چوہدری نے کہا کہ عرفان صدیقی کا انتقال قومی سیاست و صحافت کا بڑا نقصان ہے،وہ بااصول سیاستدان اور علم و ادب کے امین تھے۔

وزیر بحری امور نے کہا کہ عرفان صدیقی نے جمہوریت اور قومی یکجہتی کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں ۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔