اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عرفان صدیقی علم، ادب اور سیاست کے سنگم پر کھڑی ایک باوقار شخصیت تھے، انہوں نے ہمیشہ شائستگی، برداشت اور مکالمے کی سیاست کو فروغ دیا۔ وفاقی وزیر …
وفاقی وزیرِ قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عرفان صدیقی علم، ادب اور سیاست کے سنگم پر کھڑی ایک باوقار شخصیت تھے، انہوں نے ہمیشہ شائستگی، برداشت اور مکالمے کی سیاست کو فروغ دیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عرفان صدیقی کا انتقال ملک کے علمی، ادبی اور سیاسی حلقوں کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے، انہوں نے اپنی تحریروں اور خدمات کے ذریعے جمہوری اقدار اور قومی یکجہتی کو مضبوط کیا۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔








