نئی دہلی دھماکے کے عینی شاہد دھرمندر کا اہم بیان سامنے آ گیا ،بھارتی بیانات میں تضاد برقرار

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):نئی دہلی دھماکے کے عینی شاہد دھرمندر کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب وہ مخالف سمت سے گزر رہا تھا ۔تفصیلات کے مطابق گاڑی کے اندر چار جلی ہوئی لاشیں ملیں، باہر دو افراد ہلاک اور ایک زخمی دیکھا گیا،گاڑی سفید رنگ کی ماروتی تھی جس کی نمبر پلیٹ محمد ندیم ہریانہ کی تھی۔ گواہ کا کہنا …

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):نئی دہلی دھماکے کے عینی شاہد دھرمندر کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب وہ مخالف سمت سے گزر رہا تھا ۔تفصیلات کے مطابق گاڑی کے اندر چار جلی ہوئی لاشیں ملیں، باہر دو افراد ہلاک اور ایک زخمی دیکھا گیا،گاڑی سفید رنگ کی ماروتی تھی جس کی نمبر پلیٹ محمد ندیم ہریانہ کی تھی۔

گواہ کا کہنا ہے گاڑی سوزوکی ماروتی تھی مگر امیت شاہ اور گودی میڈیا اسے ہنڈائی قرار دے رہے ہیں،گاڑی کے مالک کا نام ندیم تھا لیکن راٹرول اسے سلمان بنا رہے ہیں جبکہ گودی میڈیا اسے طارق بتا رہا ہے۔عینی شاہد کے مطابق 4-5 افراد گاڑی میں ہی ہلاک ہوئے، یہ کس قسم کا ’’دہشتگرد حملہ ‘‘ہے جہاں آدھی ہلاکتیں خود دہشگردوں کی ہوں،مودی سرکار ہمیشہ کی طرح حقیقت چھوڑ کر اپنی بنائی ہوئی کہانی ہی دہراتی رہے گی۔