اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں رانا تنویر حسین نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ عرفان صدیقی کی وفات سے ملک ایک مدبر، شائستہ اور باوقار آواز سے محروم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی مشکل وقت …
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں رانا تنویر حسین نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ عرفان صدیقی کی وفات سے ملک ایک مدبر، شائستہ اور باوقار آواز سے محروم ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی مشکل وقت میں بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، ان کی پارٹی اور قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عرفان صدیقی نے سیاست، صحافت اور ادب میں اعلیٰ روایات قائم کیں، وہ ایک باکردار، علم دوست اور معتدل شخصیت تھے۔








